ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

فورسز کا لورالائی میں آپریشن، 2خودکش بمبار اور ٹی ٹی پی کے ماسٹرمائنڈ سمیت 4دہشتگرد ہلاک،آپریشن کے دوران 4سکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے، دہشتگردوں سے اسلحہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 15:39

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،فورسز نے آپریشن کامیاب آپریشن میں 2خودکش بمبار اور بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ماسٹرمائنڈ سمیت 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،آپریشن کے دوران 4سکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے، دہشتگردوں سے اسلحہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورالائی بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 2خودکش بمبار اور بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ماسٹرمائنڈ سمیت 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آپریشن کے دوران 4سکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تودہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔دہشتگردوں نے فورسز کی پیش قدمی روکنے کیلئے دتی بموں کا استعمال بھی کیا۔دستی بموں کی آڑ میں دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشتگرد فورسز کی شدید فائرنگ کے تبالے میں ہلاک ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی واردات کے ذمہ دار تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں