ایل این جی کیس، نیب نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

نیب حکام نے روزانہ بلایا تو روزانہ آجاؤں گا، نیب نے جو چیزیں مانگی تھیں وہ دے دی ہیں، سابق وزیر اعظم

منگل 26 مارچ 2019 16:43

ایل این جی کیس، نیب نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 15 روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمانت کا قائل نہیں ہوں، بٹھا لیا تو بیٹھ جاؤں گا۔لیگی رہنما نے بتایا کہ نیب کا پرچہ لمبا ہے، تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا، جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے جس کے لیے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے۔بعد ازاں نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب حکام نے روزانہ بلایا تو روزانہ آجاؤں گا، نیب نے جو چیزیں مانگی تھیں وہ دے دی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں