زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردِ عمل

بالاکوٹ فضائی حملے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، سشما سوراج کا اعتراف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 21:48

زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردِ عمل
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) باکوٹ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا اور امید ہے کہ بھارت 2016میں پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کے دعوے اور پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی جہاز گرائے جانے کے حوالے سے بھی سچ بولے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالاکوٹ میں بھارتی فضائی حملے میں پاکستانی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھارت لگاتار دعویٰ کرتا آرہا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ مین حملہ کر کے جیش محمد کے کیمپ کو تباہ کر دیا اور 300 سے زائد مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں تاہم اب سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی کستانی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ مین بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ کرنے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔

بھارت کا پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا تھا۔ اس حواے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ردِ عمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا اور امید ہے کہ بھارت 2016 میں سرجیکل سٹرائیک اور پاک فضائیہ کی جانب سے 2بھارتی جہاز گرائے جانے کے حوالے سے بھی سچ بولے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں