راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 08ملزمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

راولپنڈی 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور موبائل فونزبرآمد کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص گوالمنڈی چوک میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فور ی کارروائی کرتے ہوئے محمد خرم ، نجیب ، ذوالفقار ، عبدالحمید ، محمد شاکر ، محمد علی ، عدنان ، رضامحمد وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم پڑ 51ہزار 410روپے ،10عدد موبائل فون اور تاش پتے برآمد کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں