راولپنڈی ، صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 02ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ وروند برآمد

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

راولپنڈی 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 02ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وروند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افراد ڈکیتی کی نیت سے جہاز گرائونڈ موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان بلال عباسی اور شاہ زیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02عدد پستول 30بور معہ 07روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزمان سے دوران تفتیش مفید طلب انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں