نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف کے مطابق دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے تین کلو گرام چرس برآمدکرلی گئی ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم نوابزادہ سوات کا رہائشی ہے۔ اے ایس ایف کے مطابق چرس کو مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپایا گیا تھا، ملزم قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 287 سے بیرون ملک جانا چاہتا تھا۔اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں