ماڈل کورٹس نے قتل کی13اور منشیات کی33مقدمات سنائے

ہفتہ 20 اپریل 2019 00:15

راولپنڈی19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 116 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر46مقدمات کا فیصلہ سنا یا جن میں قتل کی13اور منشیات کی33مقدمات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سہیل ناصر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ ملک بھر کی تمام عدالتوں نے 140 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ماڈل کورٹس کے فیصلوں میں02مجرمان کو سزائے موت اور04کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر16 ملزمان کو کل40سال2 ماہ 24 دن قید 1003900روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں