حیات آباد آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان لانس نائک ظفر اقبال ہسپتال میں شہید ہو گیا

ہفتہ اپریل 23:15

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) حیات آباد آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان لانس نائک ظفر اقبال دوسرے روز ہسپتال میں شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔ کور کمانڈر پشاوراور سول و فوجی افسران کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی قصبہ خوشاب میں لے جایا جائے گا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments