حکمرانوں نے اقبال کے شاہینوں کوآئی ایم ایف کا غلام بنادیا ،ڈاکٹرطارق سلیم

جماعت اسلامی کے کارکن کشتیاں جلاکر تیزتر جدوجہدکریں،کامیابی اسلام کا مقدرہے،دلائل ختم ہوں توحکمران دیدہ اورنادیدہ طاقت کااستعمال کرتے ہیں ،اجتماعات سے خطاب

اتوار اپریل 15:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ حکمرانوں نے 22کروڑاقبال کے شاہینوں کوآئی ایم ایف اورعالمی استعمارکا غلام بنادیا ہے اپنے اخراجات کنٹرول کرکے ملکی سرمایہ کارپراعتماد کی بجائے عالمی ساہوکاروں سے قرضے لینا اوراپنی تمام ترپالیسیاں ان کے حکم پربناناملکی تباہی کے سوا کچھ نہیں، تحریک انصاف کے پاس عوامی مسائل کے حل اورملکی معیشت کوسہارادینے کا کوئی پلان نہیں ،ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کووزارتیں دی جارہی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پی پی 15کی تربیت گاہ اورالخدمت آرفن چیرٹی ڈنرکی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گاہ میں صوبائی ناظم شعبہ فہم دین محمدضیغم مغیر ہ ،عمران شفیق ایڈووکیٹ،امیرزون نعیم ارشدسمیت دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظفریاسین، زونل جنرل سیکرٹری راجہ تجمل حسین ،مولانا عبدالرحیم بابرسمیت دیگرذمہ داران سمیت کارکنان شریک تھے۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان طارق بن زیادہ کی سنت زندہ کرتے ہوئے اپنی کشتیاں جلا کرنظام مصطفی ؐکے قیام کی جدوجہد کوتیزترکریں باطل قوتوں کے تمام سازشیں ناکام ہوں گی اورپاکستان کی نظریاتی ریاست میں اسلامی نظام کے قیام کے خواب کوبہت جلد تعبیرملے گی ۔انھوں نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس جب دلائل ختم ہوجائیں توو ہ مخالفین کے خلاف دیدہ اورنادیدہ طاقت استعمال کرتے ہیں لیکن اللہ کی راہ میں جدوجہد کرنے والوں کیلئے آگ بھی ٹھنڈی ہوکرسلامتی والی بن جاتی ہے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ70برسوں سے پاکستان میں مختلف تجربات کئے جارہے ہیں کرپٹ اشرافیہ کومصنوعی مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط کیا جاتا ہے لیکن اب ملک کے تمام ادارے پاکستانی عوام پر رحم کریں ،مزید تجربات سے گریزکریں اورعوام کوآزادانہ طریقے سے دیانت دارقیادت کاانتخاب کرنے کا موقع دیں ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی دیانتداراوربے داغ قیادت ہی متبادل ہے ۔الخدمت فائونڈیشن کی صورت ہماری فلاحی تنظیم عوام الناس کی بے لوث خدمت کررہی ہے ملک بھرمیں اورفن بچوں کوماں باپ جیسی شفقت فراہم کرنے کیلئے کیڈٹ کالج جیسے معیارکے آغوش قائم کئے گئے ہیں جہاں اورفن بچوں کوتمام ترسہولیات میسرہیں ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments