وارڈن افسران کو عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات

اتوار 21 اپریل 2019 17:35

راولپنڈی 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشر ف نے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام الناس کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور شائستگی سے ہم کلام ہوا جائے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کی جائیں کسی بھی شہری کے ساتھ بدتمیزی ،لڑائی یا جھگڑا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا تمام سیکٹر انچارجز اور ڈیوٹی آفیسر ز کے پاس اپنے ایریا کی تمام معلومات ٹربل یا فلش پوئنٹ اور دیگر اہم معلومات ہو اور ہر کیاسک پر سیکٹرکا نقشہ آویزاں کیا جائے جس پر اہم پوئنٹس کی نشاندہی ہونی چاہیے اس امر کا اظہار انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں جاری کردہ ڈیوٹی طریقہ کار ، وژن اور نقطہ نظر کے حوالے سے تمام ڈی ایس پیز، انسپکٹرز ، ڈیوٹی آفیسر ز اور برانچ انچارجز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں ہو گی سیکٹر انچارجز اپنی زیرنگرانی کام کرنے والے تمام عملے کی انفرادی کارکردگی خود چیک کریںناقص کارکردگی کے حامل افسر و اہلکار کے خلاف سپیشل رپورٹ بھجوائیں انہوں نے کہا کہ سرکل اور سیکٹر انچارجز ڈیوٹی لینے کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحتان سے اچھا برتائوکریں اور ان کی ویلفیئر کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے کہا کہ مال سرکار کی حفاظت و نہگداشت بہترین طریقے سے کی جائے ٹریفک کیاسک ہائے دفاتر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے سیکٹر انچارجز اور ڈیوٹی آفیسرز صفائی کے نظام کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ سرکل اور سیکٹر انچارجز اپنے زیرنگرانی کام کرنے والے افسر و اہلکار کے بارے میں مکمل جانچ پڑتال رکھیں اور جن کے متعلق کوئی کریمنل بیک گرائونڈ ملے ان پر خصوصی نظر رکھیں اور اگر کسی کریمنل سرگرمی میں ملوث پایا جائے یا کریمنل افراد سے اس کی دوستی یا محفل ہو توا س کے متعلق فوری رپورٹ بھجوانے کے پابند ہیں تاکہ محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ تمام افسران وا ہلکار ذمہ دارانہ اور پیشہ وارانہ امور کو بروئے کار لاتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں