راولپنڈی پولیس کا تین ماہ میں 41بین الصوبائی و بین الاضلاعی گینگز کی گرفتاری کا دعویٰ

اتوار 21 اپریل 2019 17:35

راولپنڈی 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے رواں برس کے پہلے 03ماہ کے دوران بین الصوبائی و بین الاضلاعی 41گینگز کے 141ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی پولیس نے رواں سال جنوری تا مارچ2019تک بین الصوبائی و بین الاضلاعی 41گینگز کی141ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار گینگز کے ملزمان سے وارداتوں کے دوراں چھینی گئی و مسروقہ رقم52لاکھ88ہزار300روپے،08 گاڑیاں، 02شہ زور گاڑیاں،01کیری ڈبہ،01ٹیکسی،75موٹر سائیکل،32موبائل فون،02بھینسیں،01کمپیوٹر،03کٹر،PTCLڈیوائس،1580گرام چرس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ103پستول 30بور، 03رائفل،03ریوالور،01خنجراور 517روند برآمد کئے گئے ۔ گینگز کے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ضلع راولپنڈی کے دیگر166مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ جبکہ دیگر اضلاع کی13مقدمات میں ملوث ہونے کابھی انکشاف کیا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ رواں سال مارچ2019تک صرف 03ماہ میں سنگین مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب کیٹیگری اے کی61 اشتہاری مجرمان سمیت666اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں