ی*صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کا ایسٹر کے موقع پر راولپنڈی کے مختلف چرچ کا دورہ

ّسی پی او راولپنڈی عباس احسن اور ڈی ایس پی طاہر کاظی بھی ہمراہ تھے،سکیورٹی کا جائزہ لیا

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

’راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے ایسٹر کے موقع پر راولپنڈی کے مختلف چرچ کا دورہ کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیااس موقع پر سی پی او راولپنڈی عباس احسن اور ڈی ایس پی طاہر کاظی بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرقا نون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور چرچ کے پادریوں سے ملاقات کر کے چرچ کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرقا نون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تمام اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی واضع ہدایت ہے کہ کسی قسم کی لاپروائی برتنے والوں کے خلاف تاد یبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب مل کر چھُپے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ملک کو امن و امان کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے اب تک پاکستان کی ترقی میںا قلیتوں خصوصاًً مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں