ًچوہدری شجاعت و پرویز الٰہی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی ترقی کی تاریخ رقم کی،ذیشان شاہ

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

+راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے صدر ذیشان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی تاریخ رقم کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور ر اپنی نامزدگی کے بعد ق لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا انہوں نے کیہا کہ قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پارٹی کو منظم اور مضبوط کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح چوہدری برادران نے ہمیشہ غریب عوام کی بہتری اور میرٹ کی بالا دستی کے لئے اقدامات کئے ان کے اس مشن کی ترویج کے لئے ہر ممکن وسا بروئے کار لائے جائیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں