ض* تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوے تو اچھا ہے،ے شیخ رشید احمد

اس طرح وہ اگلے 10 برس حکومت میں رہ سکتی ہے، ملکی مسائل کا واحد حل پارلیمانی نظام میں ہے ،انٹرویو

اتوار 21 اپریل 2019 21:25

+راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اگر اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوے تو اچھا ہے اس طرح وہ اگلے 10 برس حکومت میں رہ سکتی ہے ملکی مسائل کا واحد حل پارلیمانی نظام میں ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کی کوشش کروں گا کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں چاہئے کوئی بھی میری اس کوشش سے ناراض ہو میں کوشش ضرور کروں گا اس ملک میں قابل لوگوں کی کمی ہے اسد عمر سمیت کابینہ اراکین کی تبدیلی مکمل طورپر وزیراعظم کا اپنا فیصلہ تھا اس فیصلے میں کسی اور کا کردار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات تھے اور مجھ سے بہتر کارکردگی دکھا رہے تھے لیکن میڈیا ہاوسز ان کے خلاف تھے ہم وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں عوام وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے نہیں بلکہ آصف زرداری اور شریف برادران کی ڈکیتیوں کی وجہ سے مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوئے تو وہ اگلے 10 برس حکومت میں رہ سکتی ہے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان بزدار شریف آدمی ہیں۔

صدارتی نظام کے نفاد کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل پارلیمانی نظام میں ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں