پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے تفصیلات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اپریل 2019 12:42

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) : پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں ہوئی جس سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کردیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف مقررکیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقررہوئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جزل سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کورکمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 12اپریل کو پاک فوج کے چارمیجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی پاک فوج کے 40 آرمی آفیسرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ پروموشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کیا گیا۔ پروموشن کے تحت پاکستان فوج کے 40 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی ۔

ترقی پانے والوں میں 29 آرمی افسران جب کہ 11ڈاکٹرز شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈئیر محمد کاشف آزاد، بریگیڈئیر ماجد جہانگیر، بریگیڈئیر اظہر وقاص اور بریگیڈئیر عاکف شامل تھے۔ جبکہ بریگیڈئیر عمر احمد بخاری، بریگیڈئیر محمد احسن خٹک، بریگیڈئیر عنایت حسین، بریگیڈئیر عادل امین، بریگیڈئیر محمد حسن خٹک اور بریگیڈئیر محمد عامر مجید کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز کو بھی ترقی دی گئی تھی جن میں بریگیڈئیر احسن الطاف، بریگیڈئیر سید نصرت رضا، بریگیڈئیر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈئیر فرخ سید، بریگیڈئیر قدرت اللہ ملک، بریگیڈئیر عامر اکرام، بریگیڈئیر شاہد حمید چوہدری، بریگیڈئیر محمد قاسم بٹ، بریگیڈئیر فرحان طیب اور بریگیڈئیر افشین اقبال شامل تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں