جعلی اکائونٹس کیس ،نیب نے آصف زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کے اکائونٹنٹ کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:18

جعلی اکائونٹس کیس ،نیب نے آصف زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کے اکائونٹنٹ کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت ، نیب نے آصف علی زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کے اکائونٹنٹ محمد حنیف کو گرفتار کرلیا ، ملزم پر ڈیڑھ ار ب روپے قرض لینے، جعلی ناموں پر پے آرڈر بنوانے اور قرض سے فائدہ حاصل کرنیوالوں کے نام چھپانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کیمطابق نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کے اکائونٹنٹ محمد حنیف کو گرفتار کرلیاہے۔

محمد حنیف پر نجی بینک سے ڈیڑھ ارب روپے کاقرضہ لینے اور جعلی ناموں پر پے آرڈر بنانے کا الزام ہے ۔ ملزم پر اس قرض سے فائدہ حاصل کرنے والے اصل افراد کے نام چھپانے کا بھی الزام ہے ۔ پارک لین سٹیٹ کمپنی میں 25فیصد شیئرز بلاول بھٹو زرداری کی ملکیت ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں