لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن آزاد کشمیررجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ مقرر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے، آرمی چیف نے ملکی دفاع اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2019 19:09

لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن آزاد کشمیررجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ مقرر
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2019ء) پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کشمیررجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کردیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے،آرمی چیف نے ملکی دفاع اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب میں شرکت بھی کی ، تقریب میں آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر تقریب میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبربھی موجود تھے۔ تقریب میں ریٹائرڈ اورحاضر سروس افسران اورجوانوں نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی دفاع اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیررجمنٹ نے روایتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگوں میں وطن کا بھرپور دفاع کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں