آرمی چیف کا کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

ٰلفیٹینٹ جنرل شیر افگن کو اے کے رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا ا،یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے

جمعرات 25 اپریل 2019 22:50

آرمی چیف کا کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ، لفیٹینٹ جنرل شیر افگن کو اے کے رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا اور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر راولپنڈی جنرل بلال اکبر سمیت بڑی تعداد میں ریٹائر ڈ اور حاضر سروس افسران و جوانوں نے بیج لگانے کی تقریب میں شرکت کی جمعرات کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹینٹ جنرل شیر افگن کو کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا اور کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل بلا اکبر بھی تقریب میں موجود تھے ۔

بڑی تعداد میں ریٹائر ڈ اور حاضر سروس افسران و جوانوں نے بھی تقریب میںشرکت کی آرمی چیف نے یاد گار شہداء پر پھول چرھائے اور مادر وطن کے دفاع کے لئے اے کے رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں