محمد فیصل رانا نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈ ی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 16 مئی 2019 21:50

راولپنڈی 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) کیپٹن (ر)ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے بطور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈ ی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر ، ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی ہیڈ کوارٹر ز تیمور خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز راجہ طیفور اختر نے سی پی او راولپنڈی کا دفتر پہنچنے پر استقبال کیا ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی پی او راولپنڈی کو دفتر پہنچنے پر سلامی پیش کی ۔ سی پی او راولپنڈی نے دفتر میں تعینات تمام افسران ، برانچزانچارجز اور عملے سے فرداً فرداً ملاقاتیں بھی کی ۔سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) ڈی آئی جی محمد فیصل رانا قبل ازیں آر اینڈ ڈی سی پی او لاہور میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں