پولیس نے دہشت گردی، قتل،اقدام قتل اور ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب مجرم کو گروپ سمیت گرفتار کر لیا

جمعرات مئی 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس نے دہشت گردی، قتل،اقدام قتل اور ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری کو گروپ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار مجرم اشتہاری ولی جان پٹھان 786 گروپ افغانستان کے رہائشی ہیں۔ولی جان گروپ کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری ولی جان پٹھان راولپنڈی ،اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔ولی جان گروپ کے 10 ملزمان سے کلاشنکوف 2 عدد معہ 35 روند، پستول 30 بور 8 عدد معہ 50 روند برآمد کیے گیے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments