راول ڈویژن میں منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی

اتوار 19 مئی 2019 16:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) سپرنٹنڈنٹ پولیس راول ڈویژن محمد عثمان طارق بٹ کی خصوصی ھدایت پرمختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی انوارالحق نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان شکیل سے 8 لیٹر شراب جبکہ اسد سے پسٹل 30بور معہ 5روند برآمد کئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی شفقت علی خان نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک ملزم فرقان سے 1کلو 20 گرام چرس برآمد کی۔

دریں اثنائایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی خصوصی ھدایات پر ایس ایچ او روات اعزاز عظیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں رجب علی اور شاہد محمود شامل ہیں جن کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور اور 1 عدد کاربین برآمد کئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر محمود عرف راجہ کوگرفتار کیا گیا،ملزم سے دوران کاروائی 1 کلو 310 گرام چرس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ متعدد دفعہ منشیات و دیگر مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں