ابھی قائم علی شاہ کر گرفتار نہیں کیا جائے گا، نیب

نیب کی جانب سے فی الحال قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیے جانے کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کر دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 22:57

ابھی قائم علی شاہ کر گرفتار نہیں کیا جائے گا، نیب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2019) نیب نے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کے ملزم سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو فی الحال گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی جانب سے فی الحال قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیے جانے کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت کی درخواست منسوخ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ قائم علی شاہ نے نیب نے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دے رکھی تھی لیکن نیب کی جانب سے انہیں فی الحال گرفتار نہ کیے جانے کے فیصلے کے بعد عدالت نے اس درخواست کو منسوخ کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس امیر فارق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائق نے کہا کہ نیب کسی بھی وقت ان کے موکل کو گرفتار کر سکتی ہے اس لیے انہیں ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے لیکن نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ابھی نیب کے مطابق قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کا مقام نہیں آیا ہے، اس کے جواب میں فاروق ایچ نائق نے کہا کہ نیب کیس کے کسی بھی مقام پہ کسی بھی وقت ان کے موکل کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ لے سکتا ہے اس لیے ان کے موکل کو ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے۔

(جاری ہے)

دلائل کے جواب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب کیس میں جس بھی مقام پر ہو گا وہ عدالت کو اس حوالے سے باخبر رکھنے کاپابند ہے اس لیے ابھی ضمانت قبل از گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں پہلے ہی 21مئی توسیع کی گئی تھی، بدھ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی تھی اورعدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی تھی البتہ اب نیب کی جانب سے فی الحال قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیے جانے کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت کی درخواست منسوخ کر دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں