چئیرمین نیب کی جانب سے خاتون کو جنسی ہراساں کیے جانے کی وڈیو جعلی ہے، نجی چینل نے معزرت کر لی

نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی وڈیو کی سختی سے تردید کر دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 23 مئی 2019 23:42

چئیرمین نیب کی جانب سے خاتون کو جنسی ہراساں کیے جانے کی وڈیو جعلی ہے، نجی چینل نے معزرت کر لی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی وڈیو کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نیوز ون نے اپنے چینل پر ایک وڈیو چلائی جس تھی جس میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تصویر کے ساتھ ایک فون کال کی ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس میں کوئی شخص جس کی شخص عورت کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔

نیوز ون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آواز نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہے اور انہوں نے خاتون کو ہراساں کیا ہے لیکن اب چینل نے اس وڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ نیب نے بھی جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی وڈیو کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے نیوز ون ٹی وی پر چیئر مین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد نیب اور چیئر مین نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا مقصود ہے نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پش پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہیں جن میں بلیک میلنگ ، اغواہ برائے تعاون ، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے اور نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے لوٹنے کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کر کے نیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔

واضح رہے اس مذکورہ بلیک میلر گورپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے اس کے علاوہ نیوز ون ٹی وی نے بھی اپنے خبر کی تردید اور اسے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے چیئر مین نیب سے دل آزاری پر معذرت کی ہے جو صحافت کے اصولوں کے مطابق ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں