ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری،عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان

اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مئی 2019 15:50

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری،عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : وفاقی وزیر برائے ریلوے نے عید پر ٹرین میں سفر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے عید کے دن سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ حکومت بلا وجہ نشانہ بنا رہی ہے۔ سندھ حکومت 207 بلین کا وعدہ کریں میں کے سی آر سنبھال لوں گا، سندھ حکومت سے درخواست ہے کے سی آر کو سیاست میں نہ ڈالیں۔

ڈی ریلمنٹ کے واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ ایک واقعے سے متعلق رپورٹ آگئی ہے۔ 30 مئی تک سامنے لائیں گے۔ ہم نے 20 لوکو موٹو کو نوٹس دیا 30 مئی تک معیار کے مطابق کریں۔ کمپنی نے لوکو موٹو ٹھیک نہیں کیے تو زر ضمانت 10 فیصد کیش کروالیں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ 8 ہزار نوکریاں اور ہمارے پاس 12 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔ کوئی ایک نوکری بھی بغیر میرٹ کے نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے نیب میں ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہ آئے، آڈیو ویڈیو کو چھوڑیں ان کرپٹ عناصر کی چیزیں دیکھیں۔ ان کا ماضی دیکھ لیں جب بھی پھنستے ہیں اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خود این آر او کے لیے بھیک مانگتے دیکھا ہے۔ مہنگائی کے سب سے بڑے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔ آصف زرداری اور شہباز شریف یہ سب ایک ہیں۔

زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف کی طرح وہ بھی ملک سے بھاگ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں لیکن جرأت نہیں الگ پارٹی بنالیں۔ قمر الزماں کائرہ، لطیف کھوسہ اور کئی اچھے لوگ بھی ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی الیکش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مودی نے بہت پہلے کہا تھا سیکولر ازم کا دور گیا اب پرو ہندو بھارت بنے گا، 2020ء دنیا میں مشکلات کا سال ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلمانوں کو سیٹ دی نہ ہی ووٹ مانگے۔ عالمی سطح پر بہت تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔ الیکشن الیکشن کہنا آسان ہے، الیکشن میں ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں