غ*راولپنڈی،موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں،سمیراگل

اتوار 26 مئی 2019 22:25

1راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر اور سابق امید وار این ای62 سمیراگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں پٹرول بجلی گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں ڈال دیااور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے عوام جمہوری قوتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اگر باقی لوگوں کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی عوامی امنگوں کو نظر انداز کیا تو عوام خود بخود نکل پڑے گی لیکن یو ٹرن خان کو نہیں چھوڑے گی پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور شہداء کی وارث ہے اور عوامی حقوق کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 17میں شیخ یونس کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رشید میر،جمیل قریشی، سٹی نائب صدر راجہ عمران، ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی ا ور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہروزے کا اصل مقصد انسان کی ظاہری و باطنی اصلاح ہے جو محض اس مقدس مہینے تک محدود نہیں ہونی چائییے بلکہ صبر و تحمل، برداشت، اخوت و بھائی اور ایثار و قربانی کے جو جذبات اس ماہ مقدس میں پروان چڑھتے ہیں ان کو سال کے باقی مہینوں میں بھی ہماری زندگی پر حاوی ہونا چائیے۔ سمیرا گل نے کہا کہ پا رٹی کا رکن اپنے اپنے مقامی نوعیت کے اختلافات بھلا کر بلاول بھٹو کے ہاتھ کو مظبوط کریں اور جمہوریت کی بقا کی جد جہد میں اپنا کردار ادا کریں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں