راولپنڈی،موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادی

mملزمان کو گرفتار ،کروڑوں روپے کا سامان قبضے میں لے لیا

اتوار 26 مئی 2019 22:25

.راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ایک کنٹینر جو کہ موٹر وے پر پشاور سے لاہور کی جانب جا رہا تھا بریک فیل ہونے کی وجہ سے کلر کہار کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا بظاہر کنٹینر خالی تھا مگر امدادی کارروائیوں کے دوران شک پڑنے پر موٹر وے پولیس کے عملے نے کنٹینر کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان جس میںونڈو اے سی70 عددموبائل فون 13 کاٹن سیل شدہ ڈش ڈیجیٹل ڈیوائس 13کاٹن سیل شدہ پیپر شیٹ 24 بنڈل مردانہ اور زنانہ کپڑا75 رول قبضے میں لیے گئے نان کسٹم پیڈ سمان کی کل 1کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے اس ضمن میں ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں