راولپنڈی، وزارت خزانہ اسلام آباد میں مشیر خزانہ محمد حفیظ شیخ کی سربراہی میں حکومتی وفد سے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز پر تفصیلی ملاقات

ملاقات میں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے پے سکیل ریوائزکرنا، ہاوس رینٹ نئے پے سکیل کے مطابق ،پے سٹیج 30 سے کم کر کے 20 کی جائیں اور موواور سلیکشن گریڈ اضافی تعلیمی ترقیاں بحال کی جائیں ،

منگل 11 جون 2019 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر بنارس خان جدون سنیئر نائب صدر شہزاد منظور کیانی جنرل سیکرٹری چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نائب صدر غلام سرور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ملک منوراقبال مرکزی صدر آزاد کشمیر عمران خورشید چئیرمین ایپکا پنجاب مہر محمد یاسین صوبائی صدر پنجاب ظفر علی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم گجر جائنٹ سیکرٹری ملک عبداللیف کے پی کے صدر اورنگ زیب علی کشمیری وغیرہ کی وزارت خزانہ اسلام آباد میں مشیر خزانہ جناب محمد حفیظ شیخ کی سربراہی میں حکومتی وفد سے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز پر تفصیلی ملاقات وزیر خزانہ کی طرف سے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے مطابق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ اسلام آباد میں مشیر خزانہ محمد حفیظ شیخ سے مرکزی صدر ایپکا پاکستان جناب بنارس خان جدون جنرل سیکرٹری جناب چودھری خالد جاوید سنگھیڑا سنئیر نائب صدر شہزاد منظور کیانی نائب صدر غلام سرور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا پاکستان ملک منوراقبال چئیرمین ایپکا پنجاب جناب مہر محمد یاسین صوبائی صدر ایپکا پنجاب جناب ظفر علی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم گجر جائنٹ سیکرٹری ملک عبداللیف صوبائی صدر ایپکا کے پی کے جناب اورنگ زیب علی کشمیری مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر جناب عمران خورشید و دیگر کی ملاقات ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے مطابق مراعات پر تفصیلی بحث کی گئی جس میں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے پے سکیل ریوائزکرنا، ہاوس رینٹ نئے پے سکیل کے مطابق ،پے سٹیج 30 سے کم کر کے 20 کی جائیں اور موواور سلیکشن گریڈ اضافی تعلیمی ترقیاں بحال کی جائیں ، میڈیکل الاونس کنوینس الاونس میں اضافہ اور گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر جی پی فنڈ کی طرح واپس کی جائے اور وقافی ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مشیر خزانہ کی جانب سے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے مطابق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی یقین دہانی کروائی گئی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں