ہمارا یہ ماننا ہے کہ ”رب سب کا“ ،بھارتی صحافی کے یہ کہنے پر کہ ’اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آرکا جواب

ہو سکتا ہے ہم جیت جائیں یا ہو سکتا ہے کہ ہم ہار جائیں ،جو ٹیم اچھا کھیلے گی جیت جائے گی،ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں: میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 11:02

ہمارا یہ ماننا ہے کہ ”رب سب کا“ ،بھارتی صحافی کے یہ کہنے پر کہ ’اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آرکا جواب
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ ”رب سب کا“ ، ہر کسی کو اپنے خدا کی عبادت کا حق ہے، ہمارا خدا اللہ ہے اور آپ کو اپکے خدا کی عبادت کا حق ہے لیکن ہمارے خدا کا انکار مت کریں۔ بھارتی صحافی کے یہ کہنے پر کہ ’اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آرنے ٹویٹر پیغام میں جواب دیا ہے کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ ”رب سب کا“ ۔

واضح رہے کہ بھارتی سینئیر صحافی نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کر کے کہا کہ ”غفور صاحب!’اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہیں‘ “۔ اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ ”رب سب کا“ ، انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے خدا کی عبادت کا حق ہے، ہمارا خدا اللہ ہے اور آپ کو اپکے خدا کی عبادت کا حق ہے لیکن ہمارے خدا کا انکار مت کریں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیت جائے گی،ہو سکتا ہے ہم جیت جائیں یا ہو سکتا ہے کہ ہم ہار جائیں لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔ 
 
 یاد رہے کہ آج مانچسٹر میں کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ممالک کے لوگوں کی نظریں اس میچ کی طرف ہیں اور اس وقت یہ مقابلہ آنے والے فائنل میچ سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب میچ سے پہلے ہفتے کے روز مانچسٹر میں تیز بارش ہوئی جبکہ آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور کدشہ ہے کہ کہیں یہ میچ منسوخ نہ ہو جائے البتہ میچ ہونے کی صورت میں یہ بہت بڑا میچ ہو گا اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہو گا۔

شائقین یہ دعا کر رہے ہیں کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو اور انہیں پورا میچ دیکھنے کو ملے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں