پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو کور کمانڈر گوجرانوالہ اورلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کوجی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 19:10

پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبالے کر دیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو  کور کمانڈر گوجرانوالہ اورلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اورتقرریاں کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹر ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں