k راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 13ملزمان گرفتار

اتوار 16 جون 2019 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری آرڈنینس،سائونڈ سسٹم آرڈنینس اور گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں 13ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس نے کرایہ داری آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے پر مکان مالکان وقار،عابد ،فاروق اور کرایہ دارفیاض،رحمت اللہ،مورس،محمد فیاض،اسلم،اور اقبال کیخلاف الگ الگ مقدمات فرج کر لئے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی میں تھانہ ائر پورٹ پولیس نے تاج ولی،تھانہ روات پولیس نے امجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان آلات ری فلنگ برآمد کر لئے سائونڈ سسٹم آرڈنینس کی خلاف ورزی پر تھانہ صادق آبادپولیس نے جامع مسجد تقویٰ کے امام مسجد کامران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں