ایکسائز راولپنڈی کا جنرل ہولڈ اپ،37 نادہندہ گاڑیاں بند، 160 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے

اتوار 16 جون 2019 21:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر اتوار کو نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران 37 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند جبکہ 160 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لیے ۔اے پی پی کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر جنرل ہولڈ اپ کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی 1ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی IIسہیل صابرکی زیر نگرانی 04خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی سپرویژن میں اتوارکو بھی ضلع بھر میں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں نے ٹوکن ٹیکس نادہندگی و واجبات کی عدم ادائیگی پر 37گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ 160 سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس و دیگر کاغذات ضبط کر لیے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں