راولپنڈی،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، 13ملزم گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 16 جون 2019 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 13ملزم گرفتار،115گرام چرس،80لیٹر شراب،4 پستول برآمد کرلئے گئے،تھانہ کلر سیداں پولیس نے اکرام سے 115گرام چرس،تھانہ صدر پولیس نے احتشام سے 10لیٹر شراب ، سعید سی10لیٹر شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے جمال سے 5لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زبیر سے 10لیٹر شراب،عرفان سے 20لیٹر شراب ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عمان سے 20لیٹر شراب ،تھانہ سٹی پولیس نے اسامہ سے 5 لیٹر شراب ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے راشد سے 1 پستول 30بوراور40روند، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے علی سے 1 پستول 30بور اور 3روند،تھانہ جاتلی پولیس نے شاہد سی1 پستول 30بور اور 3روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وقار سی1 پستول 30بور اور5روندبرآمد کر لئے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں