پاک فوج وطن کے دفاع‘ خطرات سے نبرد آزما اور دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل کے لئے تیار ہے‘ آرمی چیف

منگل 18 جون 2019 23:21

پاک فوج وطن کے دفاع‘ خطرات سے نبرد آزما اور دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل کے لئے تیار ہے‘ آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع‘ خطرات سے نبرد آزما ہونے اور دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ‘ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے یونیورسٹی اور سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے قومی سلامتی‘ اندرونی او ر بیرونی چیلنجز ک اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضہ کرتا ہے پاک فوج بھرپور قومی جواب کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل کے لئے تیار ہے ان کا کہنا تھا کہ فوج وطن کے دفاع اور سیکیورٹی کا عزم کیے ہوئے ہے اور دفاع اور سیکیورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نبرد ازما ہونے اور وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں