ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کیلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا

آصف زرداری کو نیب کی جانب سے جو سہولتیں حاصل ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل میں بھی میسر نہیں، نواز شریف کو ایسی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہیں ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 20 جون 2019 23:04

ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کیلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کیلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا ہے، آصف زرداری کو نیب کی جانب سے جو سہولتیں حاصل ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل میں بھی میسر نہیں، نواز شریف کو ایسی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہیں ہے، شریف خاندان میں وراثت کی جنگ جاری ہے وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی سے کراچی کیلئے نئی شروع ہونے والی ٹرین سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی سے کراچی کیلئے نئی شروع ہونے والی ٹرین سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، دو فریٹ ٹرینیں چلانے کے بعد ہم اس فناشل ایئر میں چالیس ٹرینیں چلانے کا ہدف مکمل کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو بورڈ کا اعلان کریں گے جو تمام ٹی ایل ملازمین کو کنفرم کرے گا، انہوں نے کہا کہ ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کیلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا ہے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ریلوے میں مزید دس ہزار نوکریاں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی کی وجہ سے ہم سے شکایتیں ہیں مگر ہم سے نفرت نہیں کرتے کیونکہ انہیں امید ہے کہ عمران خان ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری سے کرپشن کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں، وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں حکومت کے 20 بندے انہیں ووٹ دیں گے جس دن بجٹ کی ووٹنگ ہوگی اس دن شاہد خاقان اپنے لوگ پورے کر کے دکھائیں، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں وراثت کی جنگ جاری ہے، میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے، ایک شہباز مسلم لیگ ہے اور ایک نواز مسلم لیگ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سب سے زیادہ نقصان مریم نواز نے پہنچایا ہے، کرپٹ لوگوں کے جیل میں جانے سے تاجر برادری بہت خوش ہے، شیخ رشید نے کہا کہ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا خوشی کی بات ہے، ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے والوں کو اندازہ ہے عمران خان آخری امید کی کرن ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس دن ایم ایل ون اور نالہ لئی کا منصوبہ مکمل ہوگیا اس دن وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں