سابق حکومتوں کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، نئے مالی سال میں مذید عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں گے

پنجاب کے وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ کا تقریب سے خطاب

منگل 25 جون 2019 15:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں آنے والے دنوں میں عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور نئے مالی سال میں مذید عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز ٹائون راولپنڈی میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو قومی خزانہ خالی تھا کیونکہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو لوٹ کھسوٹ کی تھی ۔

اس کے ازالے کے لیے وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کی معیشت صحیح معنوں میں پروان چڑھے گی اور ملک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں