پاک فوج وادی نیلم میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں معاونت کر رہی ہے،آئی ایس پی آر

52 افراد کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،بیان

پیر 15 جولائی 2019 23:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج وادی نیلم میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں معاونت کر رہی ہے۔ 52 افراد کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وادی نیلم میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں معاونت کر رہی ہے۔

لیسوا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ اور نوسیری‘ دنائی میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے۔ 52 افراد کو ہیلی کاپٹرز سے کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا چکا ہے۔ سیلاب میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ریلیف کیمپس قائم کر کے متاثرین کو خوراک‘ سامان اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں