لوک گیت اورلوک رقص ہرثقافت کا اہم عنصرہیں جوصدیوں سے چلے آرہے ہیں، کمشنرراولپنڈی ڈویثرن ثاقب ظفر

پیر 15 جولائی 2019 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) کمشنرراولپنڈی ڈویثرن ثاقب ظفرنے کہا ہے کہ لوک گیت اورلوک رقص ہرثقافت کے اہم عناصرہوتے ہیں جوصدیوں سے چلے آرہے ہیں۔ یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ فوک میوزک نائٹ میں بطورمہمان خصوصی کہی۔ ممبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحیدبھی مہمان خاص کے طورپرشریک ہوئیں جن کے ہمراہ ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدتھے۔

معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔پی ٹی وی کے معروف آرٹسٹ سعیدانورنے بھی لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیریں۔معروف لوک فنکارفضل عباس جٹ نے اپنے مخصوص اندازمیں لوک گیت پیش کیے جبکہ ورسٹائل ڈانس گروپ نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، کشمیراورگلگت بلتستان کا لوک رقص پیش کیا جسے شرکاء نے بے حدپسندکیا۔

(جاری ہے)

کمشنرراولپنڈی ڈویثرن ثاقب ظفرکا مزیدکہنا تھا کہ اپنی ثقافت سے جڑے رہنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کا یہ احسن اقدام ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی پیش کی گئی۔ممبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحیدنے کہا کہ پاکستان کئی ثقافتوں کا مجموعہ ہے اورہرثقافت کے اپنے رنگ ہیں جونہایت ہی خوبصورت ہیں۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ میعاری تفریح پروگرام پیش کیے ہیں۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے معززمہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں