نوے دن میں بڑے بڑے نام اپنے انجام کو پہنچیں جائیں گے، شیخ رشید احمد

مریم نواز نے شریف خاندان کو پھنسایا اور مزید پھنسا رہی ہیں، انکا لوٹا ہوا پیسہ ان کے کام نہیں آرہا: وزیرریلوے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 جولائی 2019 00:12

نوے دن میں بڑے بڑے نام اپنے انجام کو پہنچیں جائیں گے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جولائی 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید حمد نے کہا ہے کہ نوے دن میں بڑے بڑے نام اپنے انجام کو پہنچیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز نے شریف خاندان کو پھنسایا اور مزید پھنسا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف خود کو اور حمزہ شہباز کو بچانے کی کوشش میں ہیں لیکن کوئی بچت نہیں ہوگی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نوے دن اہم ہیں، بڑے بڑے لوگ انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا مریم نواز نے شریف خاندان کو پھنسایااور مزید پھنسارہی ہیں، یہ سب لوگ اللہ کی طرف سے یہ پکڑ میں آچکے ہیں۔ اب بس دیکھیں اور انتظار کریں،کسی کی بچت نہیں ہونے والی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو مال لوٹا ہے وہ ان کے کام نہیں آ رہا ہے اور ویڈیو ویڈیو کھیلنے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب ضمیر پر بوجھ ہوا تواستعفیٰ دے دوں گا، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،21 تاریخ کولاہور اور کراچی کیلئے 2 نئی ٹرینیں چلانے جا رہا ہوں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں ، نالہ لئی زحمت ہے لیکن رحمت بنے گا۔ ہم یہاں سے پانی صاف کرکے شہری آبادی کو دیں گے۔مون سون گزرنے دیں ، جب ایکسپریس وے بننے جائے گا تو آپریشن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب میرے ضمیرپر بوجھ ہوا تو میں عوام کی خواہشات پر پورا اتروں گا۔

اللہ کی طرف سے یہ پکڑ میں آچکے ہیں، انہوں نے جتنا مال لوٹا ہے وہ ان کے کسی کام نہیں آیا۔ میں بچوں کی بات نہیں کرتا، لیکن ان کو مریم نے مروایا ہے، مریم ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں بتادوں کہ 90 دنوں میں یہ بڑے بڑے اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پیشگوئی نہیں کررہا ہوں جس نے گاجریں کھائی ہیں ۔ہم نے 136فریٹ ٹرینیں چلائی ہیں، ایک روپے کی امپورٹ نہیں کی۔ اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں، انشاء اللہ 21 تاریخ کو دو ٹرینیں ایک لاہور اور ایک کراچی کیلئے دوں گا۔ ریل کار کی کوچزبھی کراچی کی طرف لے کرجائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں