کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر ٹویٹ کیوں نہیں کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

الیکٹرانک میڈیا پر سب بتا دیا تھا، اس لیے ٹویٹ نہیں کیا: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 جولائی 2019 00:01

کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر ٹویٹ کیوں نہیں کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی 2019) کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے کوئی ٹویٹ نہ کیے جانے پر ٹویٹر صارفین ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے سوال کر رہے تھے کہ آج انہوں نے کوئی ٹویٹ کیوں نہیں کیا جس پر انہوں نے اب اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ چونکہ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا پر سب بتا دیا تھا، اس لیے انہوں نے ٹویٹ نہیں کیا ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ٹویٹ؟ میں نے الیکٹرانک میڈیا پر سب کچھ بتا دیاہے، الحمداللہ، آپ سب پاکستانیوں کا شکریہ‘۔
 
 
خیال رہے کہ آج کلبھوشن یادیو کیس کا عالمی عدالت میں فیصلہ سنایا گیا جس کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک نجی میڈیا چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کی ہے جس پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ کلبھوشن جادیو کیس میں وکیل کا چناؤ مشکل ترین کام تھا اورآرمی چیف نے وکیل کے تقرر کا کام خاور قریشی کے حوالے کیا ، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانعالمی عدالت میں سرخرو ہوا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیفنے کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، کلبھوشن کی سزائے موت کے حوالے سے حکومت قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر عمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے عالمیعدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اللہ نے پاکستان، عوام اور عدلیہ کو سرخرو کیا ہے، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں پاکستانی وکلاء نے کیس زبردست انداز میں لڑا۔

جبکہ وزارت خارجہ نے بھی بہترین کام کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کے حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل تاحال آرمی چیف کے پاس ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے سے قبل اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ آرمی چیف نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کو ختم کرنے یا اس پر عمل کروانے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں