ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی سے معذرت

صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں ، مناسب وقت دیا جائے،سابق وزیراعظم

جمعرات 18 جولائی 2019 20:26

ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی سے معذرت
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے نیب پنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں باقاعدہ تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی کوجمعرا ت کو پہلی بار طلب کیا تھا۔ نیب نوٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کی اہم معلومات رکھتے ہیں، ایل این جی ٹرمینل کے غیر قانونی ٹھیکے سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، انکوائری کے دوران شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں