جب اتنا ہی خوف تھا تو کیوں سیلیکٹڈ ہوئے تھے ؟

مریم نواز ابھی تک پہنچی نہیں ، اُس کا خوف پہلے پہنچ گیا ۔ مریم نواز کی میڈیا نمائندے سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جولائی 2019 10:39

جب اتنا ہی خوف تھا تو کیوں سیلیکٹڈ ہوئے تھے ؟
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ " نواز شریف کو رہا کرو"۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں ہونے والی گرفتاریوں پر رد عمل دیا اور کہا کہ ان کو شرم آنی چاہئیے۔

126 دن یہاں اسلام آباد بلاک کر کے بیٹھنے والوں کو مریم نواز برداشت نہیں ہو رہی ۔ مریم نواز ابھی پہنچی نہیں اُس کا خوف پہلے ہی پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتنا ہی خوف تھا تو کیوں سیلیکٹڈ ہوئے تھے ؟
یاد رہے کہ ایون فیلڈ کیس میں فرد جُرم کے وقت جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی چارج خارج کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نیب نے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی۔

نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔ جس کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز کو طلبی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو 10 سال قید، ایک ارب 29 کروڑ روپے جُرمانہ، مریم نواز کو سات سال قید، 32 کروڑ روپے جُرمانہ، شریف فیملی کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں گذشتہ برس ستمبر میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں