شیخ رشیداحمدنے ہمیشہ سرکاری بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی ہے،سجادخان

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:55

شیخ رشیداحمدنے ہمیشہ سرکاری بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی ہے،سجادخان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق امیدوارقومی اسمبلی این اے 60سجادخان نے کہاہے کہ شیخ رشیداحمد 1994 میں بہاولپورجیل سے سفیرملیحہ لودھی کی وساطت سے پیپلز پارٹی کی حکومت سے معاہدہ کرکے باہرآئے تھے شیخ رشیداحمدنے ہمیشہ سرکاری بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی ہے یہ اقتدارکے پجاری اورپیدائشی خوشامدی ہیں آج اپوزیشن کے رہنمائوں کی گرفتاریوں پرتنقیدکرنا کہ ان کی چیخیں نکل رہی ہیںوہ بھول گئے ہیں کہ ان کی اپنی چیخیں بہاولپورجیل سے راولپنڈی تک سنائی دیتی تھیں، انہیںمریم نوازپرتنقیدکرنے پرشرم آنی چاہیے کہ وہ شیخ رشیداحمدکے سابق محسن میاں نوازشریف کی صاحبزادی اورقابل احترام خاتون ہیں کم ازکم خواتین کے تقدس کاکچھ خیال کرناچاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمسلم لیگ ن راولپنڈی کے کارکنوں کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا سجاد خان نے کہاکہ شیخ رشیداحمد کو2002کاالیکشن میاں نوازشریف کے نام پرجیتاتھا آج ان کے خاندان مسلم لیگی قائدین اوران کی بیٹی پرطنزاورتنقیدکرتے ہوئے شرم آنی چاہیے وہ یہ بات ذہن میںرکھیں کہ اب ان کی سیاست کاخاتمہ بہت قریب ہے کیونکہ این اے 60کاحالیہ الیکشن ماضی کی طرح ر یلوے کی ملازمتوں کے جھوٹے وعدوں پر شہریوں سے ووٹ لے کراپنے بھتیجے کوکامیاب کروالیاہے لیکن شہری ان کی اصلیت جان چکے ہیں وہ دن دورنہیں جب ان کی سیاست ختم ہوجائے گی سجاد خان نے کہ شیخ رشیداحمدجس قدرچاہے عمران نیازی کی چاپلوسی اوراپنی نوکری پکی کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائدین پرطنزاورتنقیدکے تیربرسالیں، اپوزیشن کامشکل وقت بہت جلدختم ہوجائے گالیکن شیخ رشیدکامشکل وقت شروع ہونے کوہے اور ان کی چاپلوسی اورخوش آمدکی سیاست کی اب آخری قسط چل رہی ہے جو اپنے انجام کوپہنچے والی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں