ئ*عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی جنگ لڑیںگے،رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

S اضح کر دینا چاہتے ہیں کہ قانون ناموس رسالت میں کسی قسم کا ردو بدل بر داشت نہیں کیا جائے گا، بات سیدھی ہے محمدؐکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرے گا تو دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا، 25جولائی کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد ناموس رسالت ریلی نکالے گی ،مولانا اللہ وسایا،مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا مشتاق احمد،جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالمجید ہزاروی،مفتی محمد عبداللہ،ڈاکٹر ضیا الرحمن امازئی،تاجر رہنما شرجیل میر،شاہد غفور پراچہ کی پریس کانفرنس

اتوار 21 جولائی 2019 21:20

د*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ئوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی جنگ لڑیںگے ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ قانون ناموس رسالت میں کسی قسم کا ردو بدل بر داشت نہیں کیا جائے گا بات سیدھی ہے محمدؐکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرے گا تو دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا۔

25جولائی کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد ناموس رسالت ریلی نکالے گی ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا مشتاق احمد،جمعیتہ علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالمجید ہزاروی،مفتی محمد عبداللہ،ڈاکٹر ضیا الرحمن امازئی،تاجر رہنما شرجیل میر،شاہد غفور پراچہ نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا اللہ وسایا،مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی اور دیگر نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت احمدی جماعت کے ایک شخص نے امریکی صدر کو شکایت کیاس شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ قادیانیوں کی املاک اور گھر جلائے جارہے ہیںیہ شکایت موجودہ ملکی حالات میں بہت غلط اور خطرناک ہیںقادیانی ایسی چیزیں دنیا بھر اس طرح سے اغیار کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیںڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے والے شخص نے کہا کہ وہ کتابیں بیچتا تھان لیگ دور میں قادیانیت کے لٹریچر پر پابندی عائد کی گئی تھی شکایت لگانے والا شخص وہ قادیانی لٹریچر بیچتا تھا جو حکومت نے بین کیااس شخص کو گرفتار کر کے سزا دی گئی لیکن امریکی احکامات پر اس شخص کو رہا کیا گیاوزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف امریکی دورے پر ہیں تو قادیانی جماعت کا یہ امر خطرناک ہے کوئی ادارہ یا شخصیت یا طبقہ ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ ختم ہوجائے گادنیا بھر میں قوانین پر دوسروں کو اعتراض نہیں توپاکستان میں بنائے گیے قوانین کو کوئی مسترد نہیں کرسکتے موجودہ حکومت کے آنے کے بعد قادیانیوں کو پر لگ گئے ہیںاندیشہ ہے کہ اس نازک موقع پر قادیانیت کے معاملہ کو آگے رکھ کر کچھ اور کرنا چاہتے ہوں۔

تاجر رہنما شرجیل میر نے کہا کہ اگر قادیانیوں نے ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی تو تاجروں نے سر پر کفن باندھے ہوئے ہیںہم حضور کی ناموس کے تحفظ کے لئے ہمیشہ تیار ہیںآج کل جو نصاب میں تبدیلی لائی جا رہی ہیحضور کی حدیث کو قول لکھ کر نصاب میں چھاپا جا رہا ہیہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں بچوں کے نصاب کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے شاہد غفور پراچہ ،ہم ہر مشکل وقت میں اپنے علماء کے ساتھ ہیںجو چیز آئین میں واضح لکھی ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے جو بھی علماء کرام فیصلہ کریں گے اس پر عمل کیا جائیگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں