ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پتریاٹہ انتظامیہ کی ریسکیو ٹیم اور 1122کی جانب سے مشترکہ مشقوں کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے طے کر لیا گیا

اتوار 21 جولائی 2019 21:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پتریاٹہ انتظامیہ کی ریسکیو ٹیم اور 1122ریسکیو کی جانب سے مشترکہ مشقوں کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے طے کر لیا گیا ہے اس موقع پر منیجر پتریاٹہ محسن فضل اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر ، طارق ربانی ،محمد اشرف ،فہیم انور ،وقاض انور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے عملی مشقوں میں مہارت کی تعریف کی دونوں محکموں کی ٹیمیں 20بیس ارکان پر مشتمل تھیں ،اتوار کو کیبل کار پر زیادہ سے زیادہ بلند ی پر ڈمی ٹورسٹ کو کامیابی سے اتار ا گیا اس سے پہلے یہ مشق چیئر لفٹ پر کی گئی تھی۔ اس موقع پر انچارج پتریاٹہ اور ڈی جی ریسکیو کی طرف سے اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں