راولپنڈی،373 ماڈل عدالتوں نے مجموعی طور 599 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

منگل 23 جولائی 2019 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایات پر ملک بھر میں قائم373 ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز مجموعی طور 599 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاجس کے تحت پہلے مرحلے میں قائم 167فوجداری ماڈل عدالتوں نے قتل کے 34 اور منشیات کے 75 مقدمات یعنی109مقدمات کا فیصلہ سنا دیاتمام عدالتوں نے کل 579 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جن میں پنجاب میں قتل کے 8 اور منشیات کے 58، اسلام آباد میں قتل کے 2 اور منشیات کی1، سندھ میں قتل کی15اور منشیات کے 8، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 8 اور منشیات کے 8 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 1 مقدمات کا فیصلہ ہوا2 مجرمان کو سزائے موت 5 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 22 مجرمان کو کل27 سال اور 29 دن قید اور 1762000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اسی طرح 96 سول ایپلٹ ماڈل عدالتوں نے آج مجموعی طور پر 229 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے سنائے جبکہ 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 261 مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے 682 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 58 مجرمان کو 49 سال،6 ماہ اور24 دن قید اور 3404389 روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں