جرگہ میں فائرنگ کے دوران ن لیگ کے سابق کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 اگست 2019 15:01

جرگہ میں فائرنگ کے دوران ن لیگ کے سابق کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق
ٹیکسلا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2019ء) مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسلا میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں سابق کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں میں دو خواتین شامل ہیں۔جن کے نام الشبا فیصل اور زاہدہ پروین بتائے گئے ہیں۔جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملک پرویز اور زبیر خان شامل ہیں۔زخمی ہونے والے شخص آصف کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کی بھاری نفری بھی واقعے پر پہنچ گئی۔تاہم فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں