عید الاضحی پرصفائی ستھرائی , امن و امان کے موثراقدامات قابل تحسین ہیں،فیاض الحسن

منگل اگست 19:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر متعلقہ محکمے شہربالخصوص حلقے میں صفائی ستھرائی , امن و امان سمیت شہریوں کی سہولت کے دیگر امور پر موثر اور مربوط عملدرآمد قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عیدالاضحی سے ایک روز قبل متعلقہ محکموں کے ساتھ منعقدہ ہنگامی اجلاس میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے، صفائی ستھرائی اور امن و امان کے قیام سمیت پروگراموں پر بھرپور عملدرآمد کی ہدایات کے نتیجے میں راولپنڈی شہر بالخصوص حلقے میں عیدالضحی پر صفائی کے مثالی اقدامات شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے -انہو ںنے کہا کہ امسال شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی, امن و امان اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔صوبائی وزیر کالونیز نے عیدالضحی سے ایک دن قبل ضلعی انتظامیہ، راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی (RWMC ), واسا, آر ڈی اے , پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عید الضحی کے موقع پر راولپنڈی شہر میں صفائی ستھرائی، امن و امان، ٹریفک اور دیگر امور کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہRWMC شہر میں عید الضحی کے موقع پرقربانی جانوروں کے آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کنٹرول روم کے قیام سمیت کیے گئے اقدامات پر مربوط عملدرآمد اور شہریوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لیئے ان اقدامات کی موثر تشہیر و آگاہی کے لیئے معروف چوراہوں اور شاہراہوں پر بینرز آویزاںکرنے , پمفلٹس کی تقسیم سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں-انہوں نے کہا کہ شہریوں کے شکایات کے فوری ازالے کے لیئے کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبرز ٹی وی چینلز اور دیگر ذرائع سے شہریوں کومعلومات فراہم کی جائیں - وزیر کالونیز نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ہدایات کے مطابق انتظامی ادارے راولپنڈی شہر میں عید الضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور امن و امان کے حوالے سے کے دیگر حلقوں کے عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر مربوط لائحہ عمل ترتیب دیں ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ امسال عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھوانے کے لیئے 3225 ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 364 گاڑیاںمختص کی گئی ہیں اور 37 ٹرانسفر سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر کوحکومتی اقدامات کے بارے میںشہریو ںکی آگاہی کے لیئے بینرزکی تنصیب، کنٹرول روم ,سپیشل کیمپس، ٹرانسفر سینٹرز کے قیام، سپیشل گاربیج بیگز، ہینڈ بلز، پمفلٹس کی تقسیم، ون وہیلنگ، تجاوزات کی روک تھام، ٹریفک کی روانی، مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوںکے باہرپولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت دیگر اقدامات بارے محکمہ پولیس, RWMC اور دیگر اداروں کے نمائندہ افسران کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی-صوبائی وزیر نے اس موقع پر RWMC کی طرف سے قائم کیمپ میں شہریو ںکو گاربیج بیگز تقسیم کیے ۔

اجلاس میںایم ڈی RWMC اویس منظور تارڑ, سنیئر منیجر آپریشن ڈاکٹر جاوید اقبال, ایس پی پولیس پوٹھوہار, محمد اکرم , ایس ایچ او صادق آباد , واسا , آر ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندہ افسرا ن نے شرکت کی ۔عید الضحی کے اگلے روز صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حلقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے حلقے کا دورہ کیا․ اس موقع پرشہریوں نے عید الضحی کے موقع پر حلقے میں صفائی کے حوالے سے متعلقہ محکمو ںکے اقدامات کو سراہا اور صوبائی وزیر کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا - وزیر کالونیز گزشتہ روز وفات پا جانے والے کونسلر یو سی 27 چوہدری منظور کے گھر بھی گئے اور لواحقین سے تعزیت کی۔

ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مرتبہ پوری قوم جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منائے گی پاکستان علامہ اقبال کا خواب تھا جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے شرمندہ تعبیر کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تا قیامت رہنے کے لیے بنا ہے اور اس میں ہزاروں کارکنوں کی قربانیاں شامل ہیں ۔

پاکستان کے دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔آج پھر دشمن اپنی سازشوں کے جال بن رہا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان صرف ایک خطہ زمین کا نام نہیں بلکہ اس میں ایک جیتی جاگتی قوم بستی ہے جو پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کی آنکھیں نوچ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔آئیے ہم سب مل کر اس جشن آزادی کے موقع پر تجدیدی عہد کریں کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اس کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments