بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

اتوار 18 اگست 2019 23:35

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال مارٹر گولے اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل برسائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر(کے مطابق گولہ باری سے ناگرائی گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو بزرگ شہری 75 سالہ لال محمد ولد محمد دین اور 61 سالہ حسن دین ولد لال دین شہید ہو گئے۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دوبھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں