لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید

جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر

منگل 20 اگست 2019 22:21

لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوجی افسر سمیت 6 فوجی ہلاک کر دیئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 2 بنکرز بھی تباہ کئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں