آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے باعث متعدد لیفٹیننٹ جنرل فور سٹار کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے

آئندە تین برسوں کے دوران فوج سے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر ریٹائر ہونے والے تهری سٹار جنرل 20 سے زیادہ ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 21 اگست 2019 00:06

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے باعث متعدد لیفٹیننٹ جنرل فور سٹار کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال تک کی توسیع کر دی جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ 2022ء تک پاکستان کے آرمی چیف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے باعث متعدد لیفٹیننٹ جنرل فور سٹار کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آئندە تین برسوں کے دوران فوج سے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر ریٹائر ہونے والے تهری سٹار جنرل 20 سے زیادہ ہیں۔ اس توسیع سے متاثر ہونے والے افسران میں سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ہیں، جن کا تعلق 70ویں لانگ کورس سے ہے اور وە اس وقت فوج کی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کی سربراہی کر رہے ہیں۔ سرفراز ستار کے علاوە فوج کے مرکزی اور اہم ترین عہدوں میں سے ایک پر تعینات لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ہیں جو کہ جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف ہیں، ان کا تعلق فوج کے اکہترویں لانگ کورس سے ہونے کے باعث وە سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

72ویں لانگ کورس کے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور 73ویں کورس کے لفیٹیننٹ جنرل نعیم اشرف بالترتیب کور کمانڈر کراچی اور ملتان تعینات ہیں۔ خیال رہے کہ کسی بهی لانگ کورس سے فور سٹار کے عہدے کے انتخاب کے بعد ان سے سینیئر افسران کے استعفے کی روایت موجود ہے، لہذا 73ویں لانگ کورس سے اس برس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے سینیارٹی میں جونیئر افسر کی تعیناتی کی صورت میں کئی تهری سٹار جنرلوں کے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے 2022ء تک وہ سب سے زیادہ ملٹری کیرئیر رکھنے والے جرنیل بن جائیں گے۔ 29 نومبر 2016ء کو راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کی کمان تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے کی کمان سونپی تھی جس کے بعد سےاب تک جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے عہدے پر 995 دن تک فرائض انجام دیتے رہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 1978ء میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیارکی اور24 اکتوبر1980 کو16 بلوچ رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں